امریکی بیس پر حملہ: قطر نے ایرانی سفیر طلب کرلیا، سفارتکاری سے مسائل حل کرنے پر زور

امریکی بیس پر حملہ: قطر نے ایرانی سفیر طلب کرلیا، سفارتکاری سے مسائل حل کرنے پر زور

قطر نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنے پر زور دیا، قطر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط ارسال کرتے ہوئے لکھا کہ ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر حملہ کر کے قطر کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا۔

قطری وزارت خارجہ نے کہاکہ ایرانی حملہ قطری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور نہایت خطرناک اشتعال انگیزی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا یہ حملہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی حملے کا مناسب اور مساوی جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔