تبدیلی کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا: اختیار ولی

Published On 04 July,2025 07:41 pm

مالاکنڈ:(دنیا نیوز) وزیراعظم کےکوآرڈینیٹراختیارولی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔

پشاور میں  ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں12سال سےنااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کےلیےایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ صوبےمیں تعلیم اورصحت کےشعبےکا برا حال ہے، تبدیلی کے دعوے داروں نے صوبے کی ترقی کے لیے ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا، سوات واقعہ میں متاثرہ خاندان مدد  کے لیے پکارتا رہا مگرکوئی نہ پہنچا۔

وزیراعظم کےکوآرڈینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےعوام سےجھوٹےوعدے کیے،علی امین گنڈا پوراپنی کرسی سنبھالو، ہم خیبرپختونخوا میں سکول، کالجز، یونیورسٹیاں بنائیں گے۔