شیخوپورہ :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، احتجاج کی کال پر کوئی نہیں نکلے گا۔
اپنے آبائی علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کی شہادت ہمیں حق سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، دہشتگردی کی حالیہ واقعات پر یوم عاشور انتہائی اہم ہے، مریم نواز شریف نے یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے مثالی انتظامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دودہ قطر پاکستان میں زراعت کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا ، پی ٹی آئی میں گروپ بندی ہے ماضی کی طرح احتجاج کی یہ کال بھی ناکام ہو گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، اس کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلنے گا ،جب کہ چودھری نثار سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری نثار کے مابین سیاسی باتیں ہوئی ہوں گی میرے علم میں نہیں ہے ۔
رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کا مستقبل قریب میں کوئی امکان نہیں، آئند عام انتخابات میں اگر پارٹی جیتتی ہے تو اگلے وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔