دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے غیر ذمہ داری کا ایک بار پھر بھرپور مظاہرہ، میچ کی شروعات میں ہی 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ اور احمد شہزاد دونوں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ نئے کھلاڑی صہیب مقصود بھی صرف 4 رنز بنا سکے۔ اس وقت شعیب ملک اور شاہد آفریدی کریز پر موجود ہیں۔ بیٹنگ لائن مضبوط کرنے کے لئئے آل راؤنڈر عبدالرزاق اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ عبدالرزاق محمد حفیظ کی کپتانی کے خلاف بیان دینے پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔ واضع رہے کہ رواں سال پاکستان نے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے اور پانچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ جنوبی افریقہ نے اس سال کھیلے گئے چار ٹی ٹوئنٹی میں سے دو جیتے ہیں اور دو میں اسے شکست ہوئی ہے۔