چیئرمین پی سی بی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنا چکے ہیں۔
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔ ٹیم کے ہمرا کوچ مسرور احمد اور ٹیم منیجر ذاکر خان بھی موجود تھے۔ ٹیم منیجر ذاکر خان قومی ٹیم کو ائیرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔ پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی شہریار احمد خان ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنا چکے ہیں۔