پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپخونخوا کے ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو رواں مالی سال کا بجٹ جاری کر دیا گیا۔
ہسپتالوں کو مجموعی طور پر 4 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، محکمہ خزانہ نے فنڈز سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیہ کے مطابق ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کو 24 کروڑ روپے سے زائد جاری کئے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق ایوب ہسپتال کمپلیکس کو 52 کروڑ سے زائد جاری کئے گئے، خلفیہ گل نواز ہسپتال بنوں کو 12 کروڑ روپے سے زائد جاری ہوئے، بنوں میڈیکل کالج کو 6 کروڑ 25 لاکھ، ڈی ایچ کیو بنوں کو 4 کروڑ روپے سے زائد جاری کئے گئے۔
جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو 57 کروڑ سے زائد، کے ٹی ایچ کو 44 کروڑ روپے سے زائد جاری کئے گئے، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں، گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان سمیت دیگر ہسپتالوں کو بھی فنڈز جاری کئے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق مفتی محمود ہسپتال ڈی آئی خان، ایچ ایم سی، خیبر گرلز میڈیکل کالج کو بھی فنڈز دیئے گئے، نوشہرہ میڈیکل کالج، باچا خان میڈیکل کالج، مردان میڈیکل کمپلیکس کو بھی فنڈ جاری کئے گئے۔