پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنچاب پولیس میں ریفارمز کی ضرورت ہے، وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
علی امین گنڈا پور نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کچھ کہتا ہوں تو سارے پیچھے پڑجاتے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں معاشی اور روزگار کی کیا صورتحال تھی؟ پی ڈی ایم کی پہلے کیا کارکردگی تھی اور اب کیا ہے؟
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا ہے کہ باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، پنجاب پولیس میں ریفارم لاکر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔