پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق 10 افراد میں 6 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 5 مرد، 2 خواتین اور7 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیوار، چھتیں، آسمانی بجلی گرنے سے 56 گھروں کو نقصان پہنچا ،51 گھروں کوجزوی، 5 کو مکمل نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نقصان باجوڑ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر، لوئرمالاکنڈ، لکی مروت میں ہوا، کوہاٹ، اورکزئی، شانگلہ، دیراپر، بونیر،چترال لوئر، نوشہرہ، مہمند بھی متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، بارش سے متاثرہ اضلاع میں بند شاہراہوں کو کھولا جا رہا ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی اطلاع 1700پر دیں۔