پشاور: (دنیا نیوز) ڈی آئی خان، ٹانک روڈ پر جج کے مبینہ اغوا کیس میں تحقیقات کیلئے پولیس کی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شامل ہیں، جج کی بازیابی کے لئے سی ٹی ڈی میں الگ ٹیم تحقیقات کررہی ہے، جج کی گاڑی کو ریکور کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کررہی ہیں، ٹیموں کی جانب سے ڈی آئی خان ریجن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، کئی مشتبہ افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔
واضح رہے گزشتہ روزنامعلوم ملزموں نے روز جج شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ آئی خان کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈا سے اغوا کرکے ان کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔