پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہا ہے، اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا، آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے میں شریف خاندان کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے، پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی، وزیر اعلیٰ بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی پہن لی۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور شریف خاندان جعلی حکومت میں خواہشات پورے کر رہا ہے۔