لاہور: پولیو ٹیم پر حملے میں ایک خاتون ورکر زخمی، مقدمہ درج

Published On 10 November,2025 09:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک خاتون پولیو ورکر زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق پولیو مہم کے دوران ملزمہ ثمینہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تو پولیو ورکر نے سمجھانے کی کوشش کی جس پر خاتون نے دو بیٹوں کے ہمراہ پولیو ورکر پر حملہ کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران خاتون پولیو ورکر کا سر پھٹ گیا۔

پولیس نے پولیو ٹیم کے انچارج کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، مقدمے میں تشدد، سنگین دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔