اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف اثاثے چھپانے کا کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق علی امین گنڈاپور نے الیکشن 2024ء کیلئے جمع کرائے گئے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کی تھی۔