اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے مزید چھٹیاں مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چھٹیوں کی درخواست چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی، خرابی صحت کی وجہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید 15 روز کی چھٹیاں مانگیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن پہلے ہی سینیٹ انتخابات سے پہلے چھٹیوں پر تھے۔