اوباڑو: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو اور گردونواح میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی ، مزیدایک بچی جان کی بازی ہار گئی ۔
اوباڑو کے گاؤں عطا محمد شر میں خسرہ سے مزید ایک بچی دم توڑ گئی ، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3 سے زائد بچے دم توڑ گئے ہیں۔
اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ سیکڑوں بچے خسرہ کی وبا میں مبتلاء ہیں مگر محکمہ صحت خاموش دکھائی دے رہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ خسرہ وبا کی روک تھام کے لیے اقدامات کیئے جارہے ہیں جلد قابو پالیا جائے گا۔