کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث اے وی ایل سی کے پولیس اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں سب انسپکٹر مختیار احمد، اے ایس آئی محمد رمضان اور کانسٹیبل شمشیر نے چند روز قبل رفیع اللہ نامی شہری کو تاوان کیلئے اغواء کیا، جرم ثابت ہونے پر کراچی پولیس چیف کے حکم پر اہلکاروں کیخلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ پولیس کا کام عوام کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور ہر ممکن قانونی مدد کی فراہمی ہے، پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں، ایسی کالی بھیڑیں جو اپنے فرائض سے رو گردانی کریں گے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔