صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے 12 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کتے کے کاٹنے کی وجہ سے بچی کی ہلاکت کا واقعہ صادق آباد کی نواحی بستی واحد بخش المانی میں پیش آیا جہاں 12 سالہ بچی کھیلنے کیلئے گھر سے باہر نکلی تو ہمسایے کے پالتو کتے نے حملہ کر دیا۔
کتے کے کاٹنے سے بچی شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گئی، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔