لاہور: (دنیا نیوز) مال روڈ پر پولیس نے احتجاج کرنے پر کسان اتحاد پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے درجنوں کسان گرفتار کر لئے۔
پولیس کی بھاری نفری نے کسان اتحاد پر ہلہ بول دیا، پولیس کی بھاری نفری نے درجنوں کسان گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیئے۔
خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے انتقامی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں، کسان بورڈ وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
انہوں نے کہا پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسان رہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ مرکزی مسلم لیگ پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہو گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کو چاہئے کہ کسانوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عمل کریں۔