نارووال: رشتہ دینے سے انکار پرفائرنگ، 3سالہ بچہ جاں بحق، لڑکی اغوا

Published On 29 April,2024 12:48 pm

نارووال: (دنیانیوز) نارووال کے علاقے گرین ٹاؤن میں رشتہ دینے سے انکار پر مخالفین کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق رشتے سے انکار پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہو گئی ، ملزمان 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خانہ بدوش خاندان میں 2 ماہ سے رشتہ تنازع چل رہا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
 

Advertisement