لاہور:(دنیا نیوز) حکومت نے چینی برآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع وزارت خوراک کا کہنا تھا کہ لاہور شوگر ملز مالکان نے برآمد کی اجازت ملنے کی صورت میں قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی کرا دی، حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی، برآمد کی اجازت سے متعلق سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگر برآمد کی سمری منظور ہوئی تو چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے، متعلقہ اداروں نے پیشگی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے چینی مہنگی کرنے کے عندیہ کے بعد چینی برآمد کی سمری کو فی الحال روک دیا گیا ہے ۔