پشاور: (دنیانیوز) بشام میں چینی باشندوں کے قافلے پر حملے کی تحقیقات میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سی ٹی ڈی نے حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار کرلیے ۔
بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث نکلی۔
ترجمان سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق جے آئی ٹی نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے گروہ کا پردہ فاش کردیا، حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جنہوں نے چینی قافلے پر حملے کا اعتراف کرلیا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کے قافلے پر بشام کے قریب حملہ ہوا تھا جو کہ اسلام آباد سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جارہا تھا، دھماکے سے چینی قافلے کو لے جانے والی بس 150 فٹ گہری کھائی میں جاگری تھی ۔
اس واقعہ میں 5 چینی شہری اور پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوئے تھے۔