کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نوجوان کے شادی کے ارمان ادھورے رہ گئے، پولیس ایک روز قبل گرفتار کر کے لے گئی۔
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں پولیس نے نوجوان کو بھابی پر تشدد کے الزام میں حراست میں لیا، نوجوان کی ایک روز بعد شادی تھی اور اس حوالے سے تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔
نوجوان کی گرفتاری کے بعد اہلخانہ اور باراتی دولہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے اور تھانہ جمشید کوارٹر کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اُسامہ نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج ہے، مقدمہ اُس کی بھابھی نے دو روز قبل درج کروایا، ملزم اُسامہ پر اپنی بھابھی پر تشدد کا الزام ہے۔