پنوعاقل: (دنیا نیوز) باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا جبکہ بھتیجی شدید زخمی ہوگئی۔
افسوسناک واقعہ رضا گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا جہاں قاتل والد محمد بخش مھر نے اپنی بیٹی اور بھتیجی پر کاروکاری کا الزام لگا کر ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی نتیجے میں بیٹی مسمات سلمہ جانبحق اور بھتیجی مسمات شازیہ شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس نے واقعے کی جگہ پہنچ کر مقتول خاتون کی نعش اور زخمی خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، سکھر پولیس نے ملزم محمد بخش مھر کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔