لاہور: (دنیانیوز) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری ملزم محمد احمد ویزا فراڈ میں ملوث تھا ، ملزم نے بیرون ملک اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے ۔
حکام کے مطابق ملزم نے مجموعی طور پر شکایت کنندہ سے 8 لاکھ روپے بٹورے ، ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا جس کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ۔
حکام کاکہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔