کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ کراچی سیکٹر فاؤ سی فور میں خاتون سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔
مشتعل عوام نے پٹرول چھڑک کر ایک ڈاکو کو آگ لگا دی، عوام نے ڈاکو پر بدترین تشدد کیا، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے خاتون سے چھینا جھپٹی کی کوشش کی تھی، شہریوں نے سٹریٹ کریمنل کو جلانے کی کوشش کی، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر سٹریٹ کریمنل کو جلائے جانے سے بچا لیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم خاتون سے لوٹ مار کر رہا تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، واقعہ صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا۔