گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر کارکنوں نے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لالہ اسد اللہ پاپا کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود کارکنوں نے بھرپور مزاحمت کی۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے انسپکٹر سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، لالہ اسد اللہ کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس فورس نے بھاگ کر پی ٹی آئی کارکنوں سے اپنی جان بچائی۔