دبئی: (ویب ڈیسک) لاہور قلندر کے آل راؤنڈر کھلاڑی کیمرون ڈیل پورٹ والدہ کے انتقال کے باعث واپس وطن روانہ ہوگئے۔
پاکستان سپر لیگ تھری میں مشکلا ت کی شکار ٹیم لاہور قلندر کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی آل راﺅنڈر کیمرون ڈیل پورٹ والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ کیمرون کی والدہ کی آخری رسومات ڈربن میں ادا کی جائیں گی۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق ڈیل پورٹ مزید میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جب کہ ان کی واپسی کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا کی وجہ سے واپس جا چکے ہیں۔