شاہد آفریدی نے سیف بدر سے نامناسب رویہ پر معافی مانگ لی

Published On 12 Mar 2018 10:56 AM 

کراچی کنگز کے سٹار آل رائونڈر کو سیف بدر کو پویلین جانے کا اشارہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا

دبئی ( روزنامہ دنیا ) کراچی کنگز کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بیٹسمین سیف بدر سے معافی مانگ لی۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے سیف بدر کو آؤٹ کرنے کے بعد مخصوص انداز میں دونوں ہاتھ کھڑے کرنے کے بجائے سیف بدر کو پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا جس پر سوشل میڈیا میں شاہد آفریدی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ وہ ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ سیف بدر نے کہا کہ وہ اب بھی شاہد آفریدی سے پیار کرتے ہیں اور وہ ان کیلئے لیجنڈ کا درجہ رکھتے ہیں۔