محمد حفیظ بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ

Last Updated On 16 April,2018 10:13 am

نومبر 2014 اور جون 2015 میں بھی یہ ٹیسٹ کیلئر کر چکے ہیں، آخری بار ان کا ایکشن سری لنکا کے خلاف رپورٹ ہوا تھا

لاہور (دنیا نیوز ) قومی کرکٹر محمد حفیظ تیسرے نئے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔ بائولنگ پر پابندی کی وجہ سے قومی آل رائونڈر کو ٹیم سے دوری کی زحمت اٹھانا پڑی مگر وہ پر امید ہیں کہ برے دن ٹلنے والے ہیں۔

قومی کرکٹر پرامید ہیں کہ بائولنگ کی ڈگری اصلی قرار پائے گی۔ محمد حفیظ اس ٹیسٹ کے لئے سب سے زیادہ تجربہ کار کرکٹر ہیں اس لئے انہیں تیاری میں زیادہ مشکل نہیں آئی۔ قومی کرکٹر اس سے پہلے نومبر 2014 اور جون 2015 میں یہ ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔

محمد حفیظ گزشتہ برس 18 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف رپورٹ ہوئے تھے۔ بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ 14 روز میں آئے گا۔ قومی کرکٹر پرامید ہیں کہ بلے باز سے آل رائونڈر بنتے ہی ان کے لئے ٹیم کے دروازے کھل جائیں گے۔