قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ لاہور میں تیسرے روز بھی جاری

Last Updated On 13 April,2018 12:30 pm

کھلاڑی تمام شعبوں میں بہتری لانے کیلئے خوب محنت کریں گے، حسن علی بیمار ہونے کی وجہ سے کیمپ میں شریک نہیں ہوسکے

لاہور (دنیا نیوز ) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی جاری ہے، کھلاڑی تمام شعبوں میں بہتری کیلئے خوب پسینہ بہائیں گے۔ فاسٹ بائولر حسن علی طبعیت ناساز ہونے کے باعث آج پریکٹس نہیں کریں گے۔

گزشتہ روز سابق کرکٹر مشتاق احمد نے شاداب خان کو لیگ سپن کے گر سکھائے، محمد عامر نے بھی گیند بازی کی صلاحتیوں کو بڑھایا۔ بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیاں دور کیں، فیلڈرز کو کیچ پکڑنے کی مشق کروائی گئی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق سمیت سلیکشن کمیٹی نے تمام پلیئرز کی کارکردگی کو جانچا۔ پاکستان کے 16 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان 15اپریل کو ہوگا۔