پی سی بی نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے پر بھارت پر 6 ارب روپے ہرجانہ کر رکھا ہے
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے پر بھارت کو پھر منہ کی کھانا پڑ گئی، آئی سی سی نے دونوں ممالک کے درمیان قانونی جنگ پر تین رکنی پینل قائم کر دیا ہے، سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی سی بی نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف 6 ارب روپے ہرجانہ کر رکھا ہے اور قانونی جنگ کیلئے 10 کروڑ روپے بھی مختص کیے ہوئے ہیں۔ پاک بھارت سیریز کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی سہہ روزہ سماعت کرے گی۔