کراچی کے ووٹرز کی تعداد میں 3 لاکھ 79 ہزار کا اضافہ

Last Updated On 11 April,2018 09:36 am

کراچی: (رپورٹ : عبدالجبار ناصر) نادرا کی تیار کی ہوئی فہرست کی روشنی میں گھر گھر ووٹر تصدیقی مہم کے بعد کراچی میں 3 لاکھ 79 ہزارسے زائد ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

کراچی میں ووٹرز کی تعداد 79 لاکھ 73 ہزار 532 ہوگئی ہے۔ 12 اکتوبر 2017ء کی ووٹر فہرست کے مطابق مرد ووٹرز 57.05 فیصد تھے۔ 26 مارچ 2018ء کی ووٹر فہرست کے مطابق مرد ووٹرز 56.91 فیصد رہ گئے ہیں۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 42.95 فیصد سے بڑھ کر 43.19 فیصد ہوگئی ہے۔

تازہ ووٹر فہرست کے مطابق کراچی میں ووٹرز کل آبادی کا 49.83 فیصد ہیں۔ امکان ہے کہ 24اپریل 2018ء تک جاری ووٹرز اندراج، اخراج اوردرستی مہم کے بعد کراچی میں آبادی کے مقابلے میں ووٹرز کی تعداد میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوگا۔

درج ذیل چارٹ میں 12 اکتوبر 2017ء اور 26 مارچ 2018ء کے ووٹرز کی تعداد، اضافہ ہونیوالے ووٹرز کی تعداد اور شرح اضافہ فیصد کے حساب سے دیا گیا ہے۔