کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سرکاری وکلا کا تنخواہوں اورالاونس میں اضافے کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا دوسرا روز، مطالبات کی منظوری تک اجتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
صوبائی اسمبلی کا مرکزی دروازہ احتجاج کے باعث بند، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، وکلا الاونسز، تخواہوں اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں جن کی منظوری تک سرکاری وکلا نے دھرنا جاری کی دھمکی دی ہے۔