وکلاء نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے وکلاء کے وفد کو کل لاہور بلالیا۔
ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں وکلاء کا نیو جوڈیشل کمپلیکس سے عدالتوں کی واپس پرانی کچہری منتقلی اور ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔
دھرنے میں وکلاء کی کثیر تعداد موجود ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے جب تک دونوں مطالبات نہیں مانے جائیں گے وہ دھرنا جاری رکھیں گے جبکہ دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان نے وکلاء کے وفد کو لاہور بلوا لیا ہے جو کہ کل دوپہر دو بجے چیف جسٹس سے ملاقات کرے گا اور اپنے مطالبات پیش کرے گا، تاہم سیشن جج کی جانب سے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں خواتین بار روم، ڈسپینسری اور شٹل سروس کا بھی افتتاح کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیشن جج کا کہنا تھا کہ وکلاء عدالتوں میں پیش ہوں، عدالتیں کھلی ہوئی ہیں ، اگر کسی نے توڑ پھوڑ کی تو انتظامیہ دوبارہ چیزیں بنا دے گی۔