صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا آرڈیننس جاری کردیا

Last Updated On 08 April,2018 10:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سالانہ بارہ لاکھ آمدن تک انکم ٹیکس ختم، صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا آرڈیننس جاری کردیا۔

صدرمملکت ممنون حسین نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ سکیم کے تحت 2 فیصد ٹیکس دے کر بیرون ملک سے اثاثے واپس لائے جا سکیں گے، جبکہ ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو ٹیکس اصلاحات اور ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 12 سے 24 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 5 فیصد، 24 سے 48 لاکھ روپے سالانہ پر 10 فیصد اور 48 لاکھ سے زائد سالانہ آمدن پر 15 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

ٹیکس ایمنیسٹی سکیم 30 جون تک جاری رہے گی، سیاسی افراد اور ان کے ماتحت ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

 

Advertisement