واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ داغ دیا، کہتے ہیں صرف پاکستان نہیں، دیگر ممالک کو بھی خوا مخواہ اربوں ڈالر دیئے، فلسطین نے امداد کے بدلے عزت دی، نہ ہی تعاون کی تعریف کی۔
امریکی صدر آئے روز نیا رونا رونے لگے۔ اپنے تازہ ٹویٹ میں دہائی دیتے ہیں کہ صرف پاکستان نہیں، دیگر ممالک کو بھی خوامخواہ اربوں ڈالر امداد دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطین کو سال کے دوران ایک ارب ڈالر دیئے، فلسطین نے امداد کے بدلے عزت دی، نہ ہی تعاون کی تعریف کی، مستقبل میں انہیں کسی قسم کی امداد کیوں دیں؟
امریکی صدر نے کہا کہ بیت المقدس کا معاملہ بات چیت کا مشکل ترین حصہ تھا، جس کی اسرائیل کو ابھی اور بھی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
...peace treaty with Israel. We have taken Jerusalem, the toughest part of the negotiation, off the table, but Israel, for that, would have had to pay more. But with the Palestinians no longer willing to talk peace, why should we make any of these massive future payments to them?
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 2, 2018