اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی صدر کے ٹویٹ میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دینے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے آڈٹ کروانے کا چیلنج کر دیا۔
اپنے ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے گزشتہ 15 سال کے دوران پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی بات کی، ڈونلڈ ٹرمپ کسی امریکی آڈٹ فرم سے ہمارے خرچ پر مذکورہ اعداد و شمار کی تصدیق کرائیں، دنیا کو علم ہو جائے گا کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور کون دھوکہ دے رہا ہے۔
Pres Trump quoted figure of $33billion given to PAK over last 15yrs,he can hire a US based Audit firm on our expense to verify this figure & let the world know who is lying & deceiving..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 2, 2018