دنیا کا چاک و چوبند ترین سیاستدان

Published On 01 Feb 2018 07:08 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ سیاست سے وابستہ افراد اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے، تاہم دنیا میں کئی شخصیات ایسی بھی موجود ہیں جو امور سلطنت سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی بھرپور توجہ دیتے ہیں۔

 شاید بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ کھتاماگن بھٹولگا جو 10 جولائی 2017ء سے منگولیا کے صدر ہیں، وہ نہ صرف ایک سیاسی رہنماء ہیں بلکہ ایک ایتھلیٹ بھی ہیں، انہوں نے فٹنس میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور روس کے ولادی میر پیوٹن جو دنیا کے تندرست ترین سیاست دان سمجھے جاتے تھے، انہیں بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

54 سالہ کھتاماگن بھٹولگا نے 1989 میں ریسلنگ ورلڈ کپ چیمپئن شپ جیتی، انہیں 1995ء میں منگولا کا سب سے بڑا سپورٹس ایورڈ دیا گیا۔وہ 2006 میں منگولیا کی جوڈو فیڈریشن کے صدر بھی منتخب ہوئے۔ اور ان کی وجہ سے جوڈو منگولیا کے مقبول ترین کھیل  میں شامل ہے۔
دنیا کے تندرست ترین سیاستدانوں کی فہرست میں دوسرا نمبر روسی صدر پیوٹن کا ہے۔

 جبکہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو چوتھے نمبر پر ہیں۔