ایم کیو ایم کے ایم پی اے سلیم بندھانی پی ایس پی میں شامل

Last Updated On 09 April,2018 03:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

سکھر سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سلیم بندھانی کا کہنا تھا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں، ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پچھلے 11 دنوں میں 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پی ایس پی میں شامل ہوئے ہیں، پی ایس پی نے بہت مشکل وقت اور بہت قربانیاں دے کر لوگوں کا یہ اعتماد حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور پیپلز پارٹی نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، 5 سال مسلم لیگ ن حکومت میں رہنے کے باوجود بجلی کا بحران ختم نہ کر سکی۔ مصطفی کمال نے ایک بار پھر ایم کیو ایم بہادرآباد اور پی آئی بی کے سربراہوں اور رہنماؤں کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
 

Advertisement