رکن قومی اسمبلی وسیم حسن پاک سرزمین پارٹی میں شامل ، اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا
کراچی (دنیا نیوز ) ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کٹ گئی، متحدہ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی وسیم حسن نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وسیم حسن کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر رہنمائوں میں ہوتا ہے اور وہ حیدر آباد کی نشست سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وسیم حسن کی پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان آج ایک پریس کانفرنس میں ہوگا جس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی بھی شرکت کریں گے۔