ایم کیو ایم بہادرآباد کی 34واں یوم تاسیس منانے کے لیے تیاریاں جاری

Last Updated On 17 March,2018 09:56 pm

ایم کیو ایم بہادرآباد کی جانب سے 18 مارچ کو ایم کیو ایم کا 34 واں یوم تاسیس منانے کے لیے نشتر پارک کراچی میں تیاریاں جاری، یوم تاسیس سے ایک روز قبل پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا۔مئیر کراچی اور ایم کیو ایم بہادرآباد کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی بنیاد نشترپارک میں ہی ڈالی گئی۔ وہ پی آئی بی سمیت سب کو یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ووٹر کو پتا ہے کہ اس کا انتخابی نشان پتنگ ہے تو وہ پتنگ کو ہی ووٹ دے گا۔ عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے میئرکراچی نے کہا کہ یہ انکا ذاتی فیصلہ ہے۔