ایم کیو ایم پی آئی بی کے بعد ایم کیو ایم بہادرآباد نے بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے لیے تحریک انصاف کا وفد بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے مرکز پہنچا۔ رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کی درخواست لے کر آئے تھے۔
ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے سینیٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی پیپلز پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیپلزپارٹی نے صوبہ تباہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پہلے ہی اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔