دو سال قبل سچ بولنے کی سزا موت ہوا کرتی تھی ، ایم کیو ایم کس منہ سے الیکشن میں ووٹ مانگنے جائے گی :سربراہ پی ایس پی
کراچی (دنیا نیوز )پاک سرزمین بزنس فورم نے کراچی میں صنعتکاروں تاجروں کو مدعو کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال بولے کراچی اور بزنس ۔صنعتکاروں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔
بزنس فورم پی ایس پی کے تحت منعقدہ تقریب پاکستان جرنی ٹو پروگریس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تاجروں اور صنعت کاروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجر بتائیں کہ ان کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کیا آپشن ہے جو اس وقت شہر کے حالات ہیں اس پر پہلے ہی بتاچکا تھا آج وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا دو سال پہلے سچ بولنے کہ سب سے چھوٹی سزا موت ہوا کرتی تھی، جب تک کراچی کے کنویں سے ایم کیو ایم کا کتا نہیں نکلے گا تب تک کراچی کے مسلئے ٹھیک نہیں ہوگے۔ مصطفیٰ کمال نے بتادیا کہ ایم کیو ایم کس منہ سے ووٹ مانگنے جائے گی، ووٹ لینے جائیں گے تو ووٹر پوچھے گا کہ پانی کا نظام ٹھیک کیا سیوریج بورڈ کا نظام درست کیا؟؟
تقریب سے معروف شہر کے صنعتکار اور تاجروں نے بھی خطاب کیا۔