ایم کیو ایم پاکستان کے یوم تاسیس کی مناسبت سے پی آئی بی کالونی کراچی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل جائے، ساتھ ہی انہوں نے بہادر آباد والوں کو مل کر مزار قائد پر یوم تاسیس کا مشترکہ جلسہ کرنے کی پیشکش کر دی۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خالد مقبول اور میں اپنی اپنی رابطہ کمیٹی تحلیل کرتے ہیں، مشترکہ طور پر ایڈہاک کمیٹی بنا کر کام کیا جا سکتا ہے، سب بیچ سے ہٹ جائیں، میں اور خالد مقبول مل بیٹھ کر معاملات طے کر لیں گے۔
سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ تمام ریکارڈز میں ایم کیو ایم اور پتنگ کا نشان میرے نام پر ہے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن سے ہمیں ہی سند ملے گی، بہادر آباد والے پتنگ کا نشان استعمال کر کے آئین پاکستان اور پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔