کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کو ایک اور دھچکا، رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی آج پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرینگے جن کا تعلق فاروق ستار گروپ سے تھا۔
متحدہ وقومی موومنٹ کے انتشار کا شکار ہوتے ہی اراکین بڑی تعداد میں پارٹی کو الوداع کہہ رہے ہیں، رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، مزمل قریشی آج مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہونگے۔ مزمل قریشی پی ایس پی صدر انیس قائمخانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کرینگے۔ پریس کانفرنس دوپہر ڈھائی بجے پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں ہوگی۔
مزمل قریشی این اے 253 سے 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ 2008 کے عام انتخابات میں ایم پی اے رہ چکے ہیں۔ انکا تعلق فاروق ستار گروپ سے ہے، مزمل قریشی انٹرا پارٹی الیکشن میں رابطہ کمیٹی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔