فیس بک الیکشن مہم یا ووٹرز پر اثر انداز ہونے میں کتنی اہم ؟

Last Updated On 11 April,2018 11:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) فیس بک الیکشن مہم یا ووٹرز پر اثر انداز ہونے میں کتنی اہم، اعداد شمار سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ ہے اور اگر ہم 2013 الیکشن کی بات کریں تو صرف ایک کروڑ 48 لاکھ ووٹ لینے والی مسلم لیگ نون الیکشن جیتی، یعنی فیس بک کے موجودہ صارفین سے بھی آدھی تعداد میں ووٹ کسی بھی پارٹی کے لئے انتہائی اہم ہو سکتے ہیں۔

اعدادو شمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ فیس بک پر الیکشن مہم یا الیکشن پر اثر انداز ہونا کس قدر اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ 2013 کے الیکشن میں ایک کروڑ 48 لاکھ ووٹ لینے والے جماعت جیت جاتی ہے لیکن صرف فیس بک پر صارفین کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہے۔

پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 78 لاکھ ہے۔ 2013 کے الیکشن میں کل 4 کروڑ 62 لاکھ ووٹ پڑے جن میں حکمران جماعت مسلم لیگ نون کو 1 کروڑ 48 لاکھ ووٹ ملے جبکہ پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 3کروڑ ہے۔