کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں تین برس کی تاخیر کے بعد آخرِکار پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا، ووٹنگ 20 اکتوبر کو ہو گی۔
دارالحکومت کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے چیئرمین جان عبدالبدیع سید نے کہا کہ ووٹروں کی رجسٹریشن رواں ماہ کے وسط میں شروع ہو گی۔ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات جون دو ہزار پندرہ میں ہونا تھے لیکن ملک میں امن و امان کی صورتحال اور انتخابات کے طریقہ کار پر متفق نہ ہونے کی وجہ سے صدر اشرف غنی نے ایک حکمنامے کے ذریعے اپرلیمنٹ کی مدت میں توسیع کر دی تھی۔