اسلام آباد (دنیا نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹس دینے کا فیصلہ مسلم لیگ نون کا پارلیمانی بورڈ کرتا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ترجمان کے مطابق سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سےچوہدری نثار علی خان کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کے انتخابی ٹکٹ دینے کے حوالے سے فیصلے مشاورت کے تحت ہوتے ہیں اور کوئی ایک فرد اس کا فیصلہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پارٹی کا پارلیمانی بورڈ مجاز فورم ہوتا ہے۔