ن لیگ سینیٹ کی بڑی پارٹی نہ بن سکی، آزاد ارکان کی شمولیت کی درخواستیں مسترد

Last Updated On 28 March,2018 08:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد ایوانِ بالا میں سب سے بڑی پارٹی بھی نہ بن سکی، الیکشن کمیشن اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کی ن لیگ میں شامل ہونے کی درخواستین مسترد کر دیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 15 آزاد سینیٹرز کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی درخواستیں مسترد کر دیں جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی یہی لائن لی۔ اب پیپلز پارٹی 20 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) 17 ارکان کے ساتھ دوسری جبکہ تحریکِ انصاف 12 سینیٹرز کے ساتھ تیسری بڑی جماعت رہے گی۔ سینیٹ میں آزاد سینیٹرز کی تعداد 33 ہے۔