تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے 2012 کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق علی ترین کا آڈٹ پاناما میں نام آنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے علی ترین کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد علی ترین نے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر لودھراں سے الیکشن لڑا تھا۔