سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ پی ٹی آئی کا حق ہے: فواد چوہدری

Last Updated On 17 March,2018 09:11 pm

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے۔ نواز شریف نے بیٹوں کو لندن میں چھپا کر بیٹی سے سیاست شروع کروا دی ہے۔سینیٹرشیری رحمان کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو لکھا گیا خط کیلیبری پارٹ ٹو ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ انکی جماعت کا حق ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے انتخاب کیلئے نام مانگے ہیں۔ اس عمل میں بھرپور حصہ لیں گے، شیخ رشید اچھے عبوری وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں۔